آپریشن پر لگے کروڑں ضائع،تجاوزات دوبارہ قائم
فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ہیوی مشینری اور سرکاری وسائل کا استعمال بے سود ثابت ہونے لگا۔۔۔
شہر کے درجنوں علاقوں میں آپریشن کے بعد پہلے والی صورتحال بن چکی ہے جس کے باعث سرکاری خزانے سے خرچ کیے جانے والے لاکھوں روپے ضائع ہوچکے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم شروع کی گئی جس میں تمام اضلاع میں میونسپل کارپوریشنز میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسلز کی مشینری استعمال کی گئی جس کیلئے کے لیے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے فیول کی مد میں حاصل کیے گئے سوشل میڈیا پر انکروچمنٹ آپریشنز کی خوب تشہیر کی گئی بازاروں میں مارکیٹوں میں توڑ پھوڑ کرکے نقشے بدل دئیے گئے ایک ریڑھی یا چھابڑی بھی حدود سے باہر نہیں لگنے دی گئی لیکن وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی توجہ کم ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے بھی ہتھیار ڈال دئیے تجاوزات کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہوگیا شہر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ سے تجاوزات قائم ہونا شروع ہوگئیں منصور آباد کے 66 فٹا بازار میں میگا آپریشن کیا گیا گرین بیلٹ کے دونوں اطراف میں موجود تمام ریڑھیاں اٹھوا دی گئیں دکانوں کے باہر موجود سامان بھی دکانوں کے اندر کروا دیا گیا فٹ پاتھ کو کلیئر کروا دیا گیا لیکن آپریشن کرنے کے بعد کسی نے پلٹ کر دیکھا بھی نہیں اور دوبارہ سے وہی صورتحال پیدا ہوچکی ہے گرین بیلٹ کے دونوں اطراف ریڑھیاں موجود ہیں پتھارے لگ چکے ہیں دکانوں کا سامان فٹ پاتھ پر پڑا ہے راہگیروں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہے نہ صرف منصور آباد بلکہ جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا سمن آباد منڈی کوارٹر سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی بھی یہی صورتحال ہے دوبارہ سے تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا سر مایہ ضائع ہوچکا ہے معاملے سے متعلق موقف کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ تجاوزات کا قائم ہونا ہمارے نوٹس میں ہے جلد ہی دوبارہ سے آپریشن شروع ہوگا اور ڈویلپمنٹ کا کام بھی شروع کروایا جائے گا ۔