بارشوں نے واساکے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا:پروفیسرمحبوب

بارشوں نے واساکے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا:پروفیسرمحبوب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 حالیہ بارشوں کے بعد واسا اور دیگرانتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ساراشہرجوہڑ کی شکل اختیارکرگیا، بارشوں کی وجہ سے بیشتر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں،بارشوں نے واساکے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا۔اپنے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ، نمازیوں کا مساجد تک جانامشکل ہوگیا ،گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ واسا نے مون سون سے پہلے آب نکاسی کا انتظام کرلیا مگرحالیہ بارشوں نے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا، تعفن زدہ ماحول موسمی اور وبائی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرفیصل آباد مطالبہ کیا کہ سنگین صورت حال کا نوٹس لیا جائے ورنہ وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں