میگا واٹرپراجیکٹ پر رواں ماہ کام شروع ہو جائیگا: بیرسٹر سلطان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
25ملین گیلن روزانہ پانی کی فراہمی کے فرنچ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ پر جولائی کے آخری ہفتہ میں کام شروع ہو جائیگا جس کی تکمیل کے بعد شہر کی مشرقی سائیڈ کی آبادیوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر کے ساتھ میٹنگ کے دوران فارن فنڈڈ پراجیکٹ کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ فیز ٹو کا جلد آغاز ہوگا جو خوش آئند ہے ۔صوبہ بھر میں بند ہونیوالے 1800 سے زائد فلٹریشن پلانٹ بحال کردیئے گئے ہیں ۔