کمالیہ :حکام کی لاپرواہی ،دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور رکشوں کی بھر مار
کمالیہ(نمائندہ دنیا )کمالیہ میں متعلقہ حکام کی غفلت،دھواں چھوڑتی گاڑیوں، بغیر سائلنسر موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی بھر مار،شہری بے بس۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث کمالیہ اور گردونواح میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل اور رکشوں کی بھر مار ہو چکی، شاہراہوں پر رواں دواں سینکڑوں رکشوں میں سے 70 فیصد بغیر سائلنسر اور بغیر نمبر پلیٹ ہیں ، دھویں اور شور سے شہری گلے ، ناک ،کان اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ بغیر نمبر پلیٹ رکشوں سے حادثات بھی بڑھ چکے ،متعلقہ ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔