کمالیہ میں محفل ذکر حسینؓ کا اہتمام
جکھڑ (سٹی رپورٹر )کمالیہ میں معروف صنعتکار کی رہائشگاہ پر محفل ذکر حسینؓ کا اہتمام کیا گیا جس کے شرکاء سے علامہ حامد سرفراز رضوی نے خصوصی خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے معروف صنعتکار حاجی عظیم اختر اور حاجی شاہد ندیم کی جانب سے انصاری ہاؤس فاضل دیوان میں محفل ذکر حسینؓ کا اہتمام کیا گیا، محفل کی نقابت کے فرائض وسیم عباس قادری نے سر انجام دئیے جبکہ معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ شان امام حسینؓ میں منقبت بھی پیش کی۔ محفل سے حضرت علامہ مفتی حامد سرفراز رضوی نے خصوصی خطاب کیا ۔ محفل میں معروف مذہبی سکالر حضرت علامہ حامد حسن چشتی سمیت علاقہ کی مذہبی ، ادبی اور صحافتی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔