آر پی او فیصل آباد کی تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری

 آر پی او فیصل آباد کی تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس دوران انہوں نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ صدر گوجرہ کی فارمل انسپکشن کی۔۔۔

 جبکہ اس موقع پر انہوں نے پولیس خدمت مرکز ،میثاق سینٹر اور پولیس ڈرائیونگ سکول گوجرہ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے گزشتہ روز تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔آرپی او فیصل آباد نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ صدر گوجرہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ کی جانچ پڑتال کی اورسہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن کے پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ بعدازاں سٹی گوجرہ میں آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز گوجرہ،پولیس میثاق سینٹر اور پولیس ڈرائیونگ سکو ل گوجرہ کا افتتا ح کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔آرپی او نے محرم الحرام کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے افسران و ملازمان کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں