ڈپٹی کمشنر کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بلال روڈ، ستارہ ٹاور، اقبال سٹیڈیم، اکبر چوک گلستان کالونی، نشاط آباد، کوہ نور چوک سمیت دیگر نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی فوری اور مکمل نکاسی ہر صورت ممکن بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہو جاتی واسا کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور افسران ان کی سخت نگرانی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو تاکید کی کہ نکاسی آب کے لئے مشینری کی تنصیب میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور ایسے تمام مقامات جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو وہاں مشینری کو ترجیحی بنیادوں پر نصب کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں