کمشنر کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی بارے اہم اجلاس

 کمشنر کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی بارے اہم اجلاس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔

ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مریم خان کی زیر سرپرستی ڈویژن میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو متحرک کیا گیا ہے ۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ فیصل آباد ڈویژن میں 500 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں جبکہ چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 160 غیر فعال پلانٹس کی ریویمپنگ کردی گئی ۔ کمشنر مریم خان کی زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس میں کھارے پانی کے علاقوں میں 1127 ممکنہ سائٹس پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صاف پانی نہ صرف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ عوام کو ادویات کے اضافی اخراجات سے بھی بچاتا ہے ۔ کمشنر نے یہ بھی کہا کہ پلانٹس کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے بعد شہریوں کو معیاری پانی دستیاب ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی افسران نے بتایا کہ اب تک فیصل آباد ڈویژن میں 133 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں