ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ریویو کمیٹی کاہفتہ واراجلاس

 ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ریویو کمیٹی کاہفتہ واراجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کاہفتہ واراجلاس منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر عوامی بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دیں ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،چنیوٹ فیصل آباد روڈ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیااورمتعلقہ حکام اورذمہ داران کو شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو میں کہا کہ عوم کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے جائے ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں