چنیوٹ :سی سی ڈی نے ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا

چنیوٹ :سی سی ڈی نے ماں  کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )نے اپنی حقیقی ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر سی سی ڈی شبیر قمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر240ج ۔ب ملاکہ تحصیل بھوآنہ سے ملزم طاہر ہمایوں ماچھی کو گرفتار کر لیا ،ملزم اپنی حقیقی ماں کو بے دردی سے قتل کرکے فرار ہو گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا، سی سی ڈی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں