دنیا کی خبر پر ایکشن ،ریلوے پولیس میں بھرتیوں کا عمل تیز

دنیا کی خبر پر ایکشن ،ریلوے پولیس میں بھرتیوں کا عمل تیز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس میں خواتین اہلکاروں کی قلت کا مسئلہ، روزنامہ دنیا کی خبر پر حکام نے نئی بھرتیوں کا عمل تیز کردیا۔ 450 اہلکاروں کی جلد ٹریننگ مکمل کرکے تعیناتیوں کا اعلان کردیا۔

ریلوے پولیس میں خواتین اہلکاروں کی شدید قلت سے متعلق روزنامہ دنیا کی شائع کردہ خبر پر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نئی بھرتیوں کے عمل کو تیز کر دیا ہے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 480 اسامیوں کی منظوری حاصل ہو چکی ہے جن میں سے 455 مرد و خواتین اہلکاروں کی بھرتی مکمل ہوچکی ہے اور وہ اس وقت تربیتی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ باقی ماندہ اسامیوں کو بھی جلد پر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ بھرتیاں نہ صرف فورس کی مجموعی استعداد کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے پلیٹ فارمز، ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنز پر درپیش سکیورٹی اور اخلاقی نوعیت کے مسائل سے بھی مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں