مضبوط اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ناگزیرہیں :ڈاکٹر ذوالفقار

  مضبوط اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ناگزیرہیں :ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پائیدار معاشی ترقی اور غربت کے خاتمہ کیلئے علم پر مبنی معیشت اور مضبوط اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ناگزیر ہیں تاکہ تحقیقی امور کو تجارتی بنیادوں پر منتقل کیا جا سکے جس سے نہ صرف کاشتکار برادری بلکہ عام عوام بھی مستفید ہو سکیں۔

 اس عمل سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے گزشتہ روز آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے کانفرنس روم میں ایک اسٹریٹجک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر عمران ارشد، پروفیسر ڈاکٹر زاہد عباس سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے تحقیقی عمل کی تیز رفتاری اور تجارتی بنیادوں پر منتقلی کیلئے ایک مؤثر روڈ میپ پیش کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن آفس کو یونیورسٹی میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم ستون کی حیثیت حاصل ہے ۔ انہوں نے اورک کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ انسانی وسائل بشمول نئے فیکلٹی ارکان کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریسرچ مینجمنٹ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس، پیٹنٹنگ، کمرشلائزیشن اور مالی امور کی شفافیت یقینی بنائی جا ئے ۔ انہوں نے اورک میں ایک رہنمائی ڈیسک کے قیام کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں