جھنگ میں بھی کاشتکاروں کو سبسڈی ڈرافٹس کی تقسیم شروع

جھنگ میں بھی کاشتکاروں کو سبسڈی ڈرافٹس کی تقسیم شروع

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبہ بھر کے کسانوں کیلئے جاری 2025 کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع جھنگ میں بھی کاشتکاروں میں سبسڈی ڈرافٹس(پے آرڈر )کی تقسیم شروع کر دی گئی ۔

گزشتہ روز اس حوالے سے جھنگ کی ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام منعقدہ تقریب کے دوران 4519 رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پے آرڈر کی صورت میں رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ پنجاب حکومت کی ‘‘گندم اگاؤ مہم ’’ کے تحت 12ایکڑ تک کی اراضی کے مالک کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی براہ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 38 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے ۔اس انقلابی اقدام کا مقصد کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں