حکومتی غفلت ، 8 لاکھ فیکٹری مزدور سوشل سکیورٹی کا رڈ سے محروم

حکومتی غفلت ، 8 لاکھ فیکٹری مزدور سوشل سکیورٹی کا رڈ سے محروم

پینسرہ(نمائندہ دنیا )حکومت کی جانب سے اجرتوں میں سالانہ اضافہ صرف حکومتی نوٹیفکیشن تک محدود، لاکھوں مزدور ماہانہ 15ہزار پر کام کرنے پر مجبور ،محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مجرمانہ غفلت کے باعث فیصل آباد ڈویژن کے 8 لاکھ مزدور سوشل سکیورٹی کا رڈ سے محروم۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ غفلت ولاپروائی اور ملی بھگت سے سینکڑوں فیکٹریوں کے چوکیدار 15 سے 18 ہزارروپے ماہانہ تنخواہ پر 12 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ روزنامہ دنیا کے سروے کیمطابق 90فیصد فیکٹریوں میں ہزاروں مزدورحکومت کی جانب سے مقرر کر دہ ماہانہ اجرت سے ہزاروں روپے کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں، جھنگ روڈ پر برلب سیم نہر ،منڈی روڈ اورغلام محمد آباد کے علاقوں میں واقعہ فیکٹریوں میں ورکر 12 ہزار سے 15ہزار روپے تک بھی ماہانہ پر کام رہے ہیں حالانکہ پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں مزدور کی کم ازکم تنخواہ 40 ہزارروپے ماہانہ مقرر کر دی ہے ۔صورتحال یہ ہے کہ زیادہ تر فیکٹریوں میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی بھی کوئی سہولت موجود نہیں ۔ مزدور رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات یا مقررہ اجرتوں پر عملدرآمد کون کرائے گا؟، فیصل آباد کے 8 لاکھ مزدور سوشل سکیورٹی کارڈ سے محروم ہیں جنہیں فوری طور پر رجسٹرڈ کیا جائے ، پاور لوم ورکرز کی اجرتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو مزدور پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے ، اعلٰی حکام نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں