لاؤڈ سپیکر لگا کر پھل فروخت کرنے والا شخص گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لاؤڈ سپیکر لگا کر پھل فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ مرید والا کے علاقہ ظفر چوک کے قریب مزمل حسین ریڑھی پر لاؤڈ سپیکر لگا کر پھل فروخت کررہا تھا کہ علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ریڑھی بان کو حراست میں لیکر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔