چک جھمرہ:انجمن آرائیاں کا اہم اجلاس، میاں مبین صدر منتخب
چک جھمرہ (نامہ نگار)انجمن آرا ئیاں چک جھمرہ کا گزشتہ روزجنرل سیکرٹری میاں آصف کی رہائش گاہ پراہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی قیادت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔۔۔
اجلاس میں انجمن کے سرکردہ عہدیداران، معززین علاقہ سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اتفاقِ رائے سے سابق صدر انجمن آرا ئیاں حاجی محمد نواز مرحوم کے صاحبزادے میاں مبین نواز کو انجمن کا نیا صدر،میاں آصف کو دوبارہ جنرل سیکرٹری ،میاں ڈاکٹر نفیس سرپرست اعلیٰ،میاں امجد سینئر نائب صدر،ڈاکٹر میاں سلیم جوا ئنٹ سیکرٹری اورمیاں مشتاق کو نا ئب صدر منتخب کر لیا گیا ،اجلاس کے آخر میں حاجی محمد نواز مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔