گوجرہ:گھریلو تنازعہ پر ہمسایوں کی فائرنگ، کمسن طالبہ شدید زخمی
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا ) گھریلو تنازعہ پر ہمسایوں کی فائرنگ، ننھیال آئی نویں کلاس کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر337ج ب کے محمد طفیل کے ساتھ گھریلو تنازعہ پر ہمسائیوں محمد حفیظ،محمد عدیل اور محمد سربلند وغیرہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔۔۔
گزشتہ روز محمد حفیظ وغیرہ تینوں ملزمان نے چھت پر چڑھ کر طفیل کے گھر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں شیخوپورہ سے چھٹیاں گزارنے ننھیال آئی طفیل کی نواسی نویں کلاس کی طالبہ علینہ بی بی کو گولیاں لگ گئیں اور وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شدید زخمی کمسن طالبہ کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور پہنچادیا گیا،اسے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیاگیاہے ۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے محمد طفیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔