زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 15,000 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر امیدواروں اور ان کے والدین کے لیے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ایڈمیشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم عباس کے مطابق دوسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن 14 جولائی سے 28 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ ٹیسٹ 3 اگست بروز اتوار کو ہوگا۔ ٹیسٹ سنٹرز 12 شہروں میں قائم کیے گئے ہیں جن میں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، لیہ، راولپنڈی، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بورے والا اور دیپالپور/ اوکاڑہ شامل ہیں۔انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار اپنے منتخب کردہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز کے لیے مین کیمپس فیصل آباد یا اس کے سب کیمپسز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں