کمالیہ میں بارش، سی او ایم سی کا ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ

کمالیہ میں بارش، سی او ایم سی کا ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ نے شہر میں موسلادھار بارش کے باعث میونسپل کمیٹی کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ کیا۔۔۔

 اس دوران انہوں نے ڈسپوزل سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا اور تمام ڈسپوزل سٹیشن کو فعال رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے عملہ الیکٹریشن کو بھی تمام ڈسپوزل پر رہنے کی ہدایت کی اور بجلی جانے کی صورت میں متبادل جنریٹر کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے بارش کے بعد شہر کی کھلی سڑکوں کا دورہ کیا تاکہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا سکے ،بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے عملی اقدامات کی ہدایت دی۔علاوہ ازیں کمالیہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چار گھنٹے سے زائد بارش کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراؤں اور گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ۔اقبال بازار ،حاجی چوک، اسلام پورہ، اسلام نگر سمیت متعدد علاقوں میں پارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میونسپل کمیٹی کما لیہ کی جانب سے بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے عملہ فیڈ میں متحرک رہا،اس دوران بارشی پانی کی نکاسی کیلئے سکر مشینیں بھی استعمال کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں