ایم ڈی واسا کابارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

ایم ڈی واسا کابارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے گزشتہ روز علی الصبح ہونیوالی بارش تھمنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے شروع کر دیئے۔۔۔

 انہوں نے جیل روڈ ، منروا کلب روڈ ، ایل سی ایم سکول سمندری روڈ ، سوساں روڈ مدینہ ٹاﺅن کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے تمام پوائنٹس پر موجود فیلڈ افسران و سٹاف کو بارش کے پانی کی جلد سے جلدی نکاسی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک آپریشنز سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گا ، ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری کو بھی فعال رکھا جائے ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لئے تما وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، عوام کو ریلیف دینا ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز افسران دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں موجود رہیں ، تمام پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کی مختصر وقت میں نکاسی کی تکمیل اولین مشن ہے جس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں مین روڈز اور مرکزی چوراہوں کو بارش کے پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں