ایم ڈی واسا کا بھی بارش کے بعد شہر کا دورہ، نکاسی آب اقدامات کا جائزہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ بھی بارش کے پانی کے فوری اخراج بارے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں پہنچ گئے۔
انہوں نے سمندری روڈ، منروا کلب روڈ، کوہ نور چوک، سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کا وزٹ کیا اور وہاں موجود واسا افسران اور سٹاف کو نکاسی آب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاکید کی تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور دیگر مشینری کو استعمال کرتے ہوئے مین روڈز کو جلد بارشی پانی سے کلیئر کیا جائے ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ بارش کی مکمل نکاسی تک فیلڈ سٹاف کام کرتا نظر آئے ، کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہو گی۔