مصنوعات کے وزن میں کمی ،معروف برانڈز عوام کو لوٹنے لگے

مصنوعات کے وزن میں کمی ،معروف برانڈز عوام کو لوٹنے لگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اشیائے خورونوش کے معروف برانڈز نے مہنگائی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ اختیار کر لیا، قیمتوں میں کمی دکھانے کیلئے متعدد کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے وزن میں دانستہ کمی کر دی جبکہ پیکنگ اور نرخ وہی رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چائے کی پتی، کیچپ، سرف، مصالحہ جات اور بچوں کی خوراک سمیت درجنوں روزمرہ استعمال کی اشیاء میں گزشتہ کچھ مہینوں سے خاموشی سے وزن کم کیا گیا ہے ۔ مثال کے طور پر 250 گرام والی چائے پتی کو 220 گرام کر دیا گیا، 1 کلو سرف کا پیک اب 850 گرام تک آ چکا ہے ، جبکہ کیچپ کے بوتلوں میں 50 سے 70 گرام تک کمی کی جا چکی ہے ۔ ادھر گندم کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہو چکی ، لیکن اس کے باوجود آٹے ، میدے ، بسکٹ، نان، رس، کیک، پیٹس اور دیگر بیکری مصنوعات کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی نہیں لائی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی فیکٹریوں اور ملز نے قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے خام مال کی قیمت میں کمی کا مکمل فائدہ اپنے منافع کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا ہے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں