فیصل آباد ڈویژن میں اوپن ڈور پالیسی کا باقاعدہ آغاز
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں اوپن ڈور پالیسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔۔۔
اس پالیسی کے تحت ڈویژن بھر میں شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے افسران اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات میں دستیاب رہ کر مسائل اور شکایات کا ازالہ یقینی بنارہے ہیں۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے ہر فرد کو عزت، توجہ اور بروقت ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے ۔کمشنر نے تمام ضلعی اور تحصیل سطح کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دفاتر میں شہریوں کی موجودگی کے دوران دستیاب رہیں ، کسی بھی شہری کی شکایت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔