پیرمحل میں3 وارداتیں، دکان سے 10لاکھ روپے مالیتی موبائل چوری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیر محل میں3 وارداتیں، نامعلوم افراد دکان سے 10لاکھ روپے مالیتی موبائل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملت ٹاؤن پیرمحل کے رہائشی وسیم عباس کی عقب غلہ منڈی میں وقع موبائل شاپ کی چھت پھاڑکر نامعلوم افراد ٹچ موبائل 30عدد ، بٹن والے موبائل 10 عدد ، نقدی 90ہزار روپے و دیگر سامان کل مالیت 10 لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ادھر مسجد بلاک کی رہائشی یاسمین عادل کا 65ہزار روپے مالیتی موبائل فون، چک نمبر757گ ۔ب کے گورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹر پمپ، پنکھے چوری کر لئے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروئی شروع کر دی ہے ۔