جھنگ :رواں ماہ کلینک آن وہیلز سے 13 ہزار شہری مستفید

 جھنگ :رواں ماہ کلینک آن وہیلز سے 13 ہزار شہری مستفید

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کلینک آن وہیلز پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

رواں ماہ ضلع جھنگ میں کلینک آن وہیلز سے 13 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ سمیت دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر،خون کی کمی کے ٹیسٹ، بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ شامل ہیں ، اس حوالہ سے حاملہ خواتین کو مفید مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ادویات، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر سہولیات کی کویقینی بنایا جا رہا ہے ،محکمہ صحت پراجیکٹ کے ثمرات ہر صورت لوگوں تک پہنچانے کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں