پٹرول ، بجلی ، چینی مہنگی ، جماعت اسلامی آج مظاہرے کریگی

 پٹرول ، بجلی ، چینی مہنگی ، جماعت اسلامی آج مظاہرے کریگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن کی کال پر مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور شوگر مافیا کے خلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

اتوار 20جولائی کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پربڑے مظاہرے ہوں گے ۔ فیصل آباد میں آج نمازجمعہ کے بعدبھی شہربھرمیں مرکزی مساجدکے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ صبح 11 بجے ریلوے سٹیشن کے سامنے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہرایوب، میاں آصف اسلام، خالد محمود چودھری کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکن احتجاج کریں گے ۔ پروفیسرمحبوب الزماں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہرقسم کی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے حق کے حصول کیلئے ان مظاہروں میں شرکت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں