میونسپل کارپوریشن کی غفلت،مین شاہراہوں پر نصب لائٹیں خراب

میونسپل کارپوریشن کی غفلت،مین شاہراہوں پر نصب لائٹیں خراب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی غفلت کے باعث شہر کی مین شاہراہوں پر لگائی گئی لائٹیں خراب ہوچکی ہیں سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے کروڑوں روپے ضائع ہونے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کو ہوش نہ آیا۔۔۔

شہری پریشان ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی فیصل آباد کی غفلت کے باعث مین شاہراہوں اور گلی محلوں میں لگائی جانے لائٹس خراب ہوچکی ہیں جس کے باعث رات ہوتے ہی گلیاں بازار اور مین شاہراہیں اندھیرے میں ڈوبنا معمول بن چکا،میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ کے باعث خراب لائٹوں کی مرمت نہیں کروائی گئی، گلیوں بازاروں اور مین شاہراہوں پر اندھیرا ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مین کینال روڈ ،جڑانوالہ روڈ ،سمندری روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کی لائٹس خراب ہوچکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند ہزار روپے لگا کر لائٹیں مرمت نہ کروانے کی وجہ سے سرکاری خزانے سے خرچ کروڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں ،میونسپل کارپوریشن حکام لمبی تان کر سورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں