چناب نگر:ادویات کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ،مریض پریشان

چناب نگر:ادویات کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ،مریض پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور انسولین کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ،شوگر کے مریض پریشان۔

 تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور انسولین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ پہلے انسولین مارکیٹ سے غائب کی گئی اور20روز بعد تقریبا200روپے سے زائد قیمتوں پر فروخت کیا گیا۔ جس کے بعد شوگر کے غریب مریض جو پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے ، مزید پریشان ہوگئے اور انسولین ان کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ۔ دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی ادویات کی کمی ہے اور انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ دل،بلڈ پریشر،شوگرسمیت دیگر امراض میں مبتلا شہریوں نے ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں