ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچواں فیشن ڈیزائن تھیسیس ڈسپلے

 ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچواں فیشن ڈیزائن تھیسیس ڈسپلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام پانچواں فیشن ڈیزائن تھیسیس ڈسپلے مقامی مال میں منعقد ہوا۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز)نے نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے طالبات کے تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات نے نہایت خوبصورت اور بامقصد موضوعات کے ساتھ مختلف ڈیزائن کے ملبوسات تیار کئے ۔ ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ان طالبات کے اختراعی صلاحیتوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ مہمانِ اعزاز حاجرہ فاروق، سی ای او بیلوینو اور ہولی فائیو انٹرپرائزز تھیں۔ کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز ڈاکٹر رُخسانہ بی بی، فیکلٹی ممبران، طالبات اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی وائس چانسلر کے ہمراہ نمائش میں شرکت کی۔صدر شعبہ فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن عائشہ حسین نے وائس چانسلر اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام ڈسپلے وزٹ کروائے ۔ دو روزہ تھیسیس ڈسپلے میں عوام نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا اور طالبات کے کام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں