ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت، لائیو سٹاک، زراعت، ریسکیو 1122،ریونیو و دیگر محکموں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اوردریائی بیٹ میں رہنے والے لوگوں کو بر وقت آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،لہذا تمام محکمے آپس میں موثر رابطہ کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں، اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں