پیرمحل:عدالت کے باہر 2گروپوں میں جھگڑا
پیرمحل(نمائندہ دنیا )عدالت کے باہر 2گروپوں میں جھگڑا ، پارٹیوں کے وکلا بھی کود پڑے ۔
کچھ روز قبل تحصیل کے تھا نہ اروتی میں لڑائی جھگڑے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مذ کورہ مقدمہ میں نامزد ملز موں کی عبوری ضمانتیں ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل کی عدالت سے خارج ہوئیں تو احاطہ عدالت کے باہر مبینہ طور پر ملزم پارٹی کے افراد نے طیش میں آکر مقدمہ مدعی سمیت دیگرانکو دھمکانا شروع کیا تو تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی مذ کورہ پارٹیوں کے وکلا بھی لڑائی میں کود پڑے ،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے حالات کو کشیدہ ہو نے سے بچایا۔