ایل پی جی سلنڈرکے استعمال پرگاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

 ایل پی جی سلنڈرکے استعمال پرگاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سول ڈیفنس اور سٹی ٹریفک پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون میں سینکڑوں گاڑیوں کے سلنڈرز اتار لیے گئے۔

ٹرانسپورٹرز اور عملے کے احتجاج کے باوجود آپریشن جاری، ٹرانسپورٹرز نے متبادل ایندھن ڈیزل اور پٹرول کا استعمال شروع کرنے کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ایل پی جی والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے گاڑیوں کو مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانے چوکیوں میں بند کروایا جارہا ہے سیکرٹری آرٹی اے راشد علی کے مطابق پکڑی جانے والی گاڑیوں کے سلنڈر اتار کر جمع کیے جارہے ہیں جنہیں بعد ازاں تلف کردیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں