چناب نگر :مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ،750تک پہنچ گیا

چناب نگر :مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ،750تک پہنچ گیا

چناب نگر(نامہ نگار)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، 750روپے کلو سے زائد میں فروخت، غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ، چناب نگر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔۔۔

 مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 750روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے ۔ شہری پریشان حال ہیں کیونکہ اب مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی زیادہ فرق نہیں رہا۔واضح رہے کہ اکثر دکاندار گوشت مہنگا ہونے کا ملبہ پولٹری فارمرز پر ڈالتے ہیں کہ مرغی پولٹری فارم سے ہی مہنگی آرہی ہے جبکہ فارمرز فیڈ مہنگی ہونے کا کہہ کر ریٹ بڑھاتے ہیں۔دوسری جانب خریدار وں کا کہنا ہے قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ کئی کئی کلو خریدنے والے ایک کلو اور آدھ کلو پر آگئے ہیں غریب عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کے تحت قیمتوں کو چیک کرنیوالا نظام کمزور ہونے کے سبب مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں