مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ کی بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل کے واقعات پر تشویش
فیصل اباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر کے اور سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ایسے واقعات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی بنیاد اتحاد، ایمان اور قربانیوں پر رکھی گئی ہے ، کسی بھی صوبے میں مقیم شہری پاکستانی اور صوبے بھائی ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔