مولانا عطا اللہ بندیالوی کو فوری رہا کیا جائے :جمعیت اہلحدیث
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی صوبائی سرپرست اعلیٰ سید سبطین شاہ نقوی صوبائی ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے عالم دین مولانا عطاء اللہ بندیالوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔۔۔
کہا کہ بلا جواز گرفتاری انتہائی افسوس ناک بلکہ ملک کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ صحابہ و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گرفتار کرنا چاہیے یہ پوری قوم کی آواز ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ محب اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین مولانا عطا اللہ بندیالوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔