ٹوبہ ٹیک سنگھ:کھیتوں کے قریب سے خاتون کی لا ش برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) نواحی علاقے چک نمبر 289 ج ب میں کھیتوں کے قریب سے نامعلوم خاتون کی لا ش برآمد،اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔۔۔
لاش کی شناخت حفیظاں بی بی زوجہ لیاقت کے نام سے ہوئی جسکی عمر تقریباً 40 سے 50 سال بتائی جا رہی ہے اور وہ چک نمبر 519 گ ب کی رہائشی تھی۔ متوفیہ کے جسم پر ظاہری طور پر کسی بھی قسم کا زخم کا نشان نہیں پایا گیا،ورثا موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کے مطابق حفیظاں بی بی گزشتہ شام اپنے بیٹے کی جانب سے بیرون ملک سے بھیجے گئے پیسے نکلوانے اور موبائل کی مرمت کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ لوٹی،فرانزک ٹیم (PFSS) کو موقع پر طلب کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔