شورکوٹ:جشنِ آزادی تقریبات ،تیاریاں مکمل کرنیکی ہدایت

شورکوٹ:جشنِ آزادی تقریبات ،تیاریاں مکمل کرنیکی ہدایت

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

تمام سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، محکمہ ریونیو، محکمہ ہیلتھ، محکمہ پولیس، سیول سوسائٹی، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی، محکمہ زراعت، محکمہ سپورٹس، تعلیمی اداروں کے سربراہان، انجمن تاجران، اور میڈیا نمائندگان شامل تھے ۔ جشنِ آزادی کی تقریبات کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس میں شہر کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور بینرز سے سجانے ، سکولوں میں تقریبات، ریلیوں، ملی نغموں کے مقابلے ، اور بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 14 اگست کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے مکمل تیاری کریں اور عوام کو ایک خوشگوار اور محب وطن ماحول فراہم کیا جائے ۔ میڈم شازیہ رحمان کا کہنا تھا کہ تحصیل چوک شورکوٹ کا مین چوک ہے جس کو خصوصی طور پر سجایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں