گو جرہ :ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر2وارداتیں

 گو جرہ :ڈاکوؤں نے  گن پوائنٹ پر2وارداتیں

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پردو مختلف وارداتوں میں شہریوں سے مال وزر چھین لیا۔عثمان ٹاؤن گوجرہ کا شاہد اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہاتھاکہ نیوپلاٹ روڈپر اس کو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔۔۔

اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل،50ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاجبکہ چک نمبر345ج ب کا رضوان حسین موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں کی جانب جا رہاتھاکہ اس کو چار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیااوراس سے موٹر سائیکل دس ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں