نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا استحصال کشمیر پرسیمینار

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا استحصال کشمیر پرسیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

 سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ موٹروے پولیس نے سیکٹر ایم فور کے تمام انٹرچینجز اور سروس ایریاز میں استحصال کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے اور تمام انٹر چینجز پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور مقصود انجم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹرچینج پر منعقدہ واک کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کشمیر ایک دن پاکستان بن کر رہے گا۔ انڈیا کی طرف سے کشمیر ی عوام کے استحصال کی مذمت کرتے ہیں۔ روڈ یوزرز میں اس دن کی مناسبت سے پرچم تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں