کشمیریو ں کی حمایت جاری رکھیں گے :صدف اکبر

کشمیریو ں کی حمایت جاری  رکھیں گے :صدف اکبر

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)کشمیرہماری شہہ رگ ہے جسے کبھی جدا نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ہمارا دل کشمیریو ں کے سا تھ دھڑکتا ہے۔۔۔

 وہ دن دور نہیں جب کشمیر پا کستا ن کا حصہ ہو گا اور کشمیری آ زادی سے جی سکیں گے ان خیا لا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے میو نسپل کمیٹی کے جنا ح حال میں یو م استحصال کشمیر کے موقع پر سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی یا سر شا ہ ، ایم او آ ر تو صیف الرحمن ، انجمن تاجرا ن کے صدر منصور احمد بھنگو ، جنرل سیکر ٹری انجمن تاجرا ن امجد ضیا سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتا م پر ریلی نکا لی گئی جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کی ۔ اختتام پر پیر سید اسرار البہار شا ہ نے خصوصی دعا کروائی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں