چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانا بلاجواز حکومت فیصلہ و اپس لے :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمااسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 31 اگست تک بڑھانا بلاجواز ہے ۔
حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے اور 15 اگست سے سابقہ شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے یہ تاثر ملتا ہے کہ تعلیم حکومتوں کی اولین ترجیح نہیں رہی۔