آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے : ذیشان لبھا

 آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے : ذیشان لبھا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انٹرنیشنل مائنارٹی ڈے کے موقع پر صنعت زار میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا کاشف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر عباس سمیت دیگر سرکاری و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان میں اقلیتی برادری کے کردار، قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ مائنارٹی ڈے منانے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں