ٹوبہ :آفیسرز کالونی کی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آفیسرز کالونی کی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں اور شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ضلع کے اس اہم رہائشی علاقے کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ کر گڑھوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ بارش کے بعد یہ گڑھے پانی سے بھر کر چھوٹے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں، جس سے پیدل چلنے والے اور گاڑیاں چلانے والے دونوں متاثر ہوتے ہیں۔شہریوں کے مطابق مسلسل خراب سڑکوں کے باعث موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے حادثات روز کا معمول ہیں، جبکہ پیدل چلنے والے بھی ہر قدم پر خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اس کالونی میں ضلع کے اعلیٰ افسر خود رہائش پذیر ہیں، اس کے باوجود سڑکوں کی مرمت اور بحالی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔