’’بنیان المرصوص‘‘ کے موضوع پر تصویری اور خطاطی کی نمائش

’’بنیان المرصوص‘‘ کے موضوع پر تصویری اور خطاطی کی نمائش

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابیوں اور۔۔۔

 شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ‘‘بنیان المرصوص’’ کے موضوع پر تصویری اور خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں افواجِ پاکستان کے شہداکی تصاویر اور فیصل آباد سمیت پاکستان کے معروف خطاطوں کے قرآنی خطاطی کے فن پارے پیش کیے گئے ۔ نمائش کا افتتاح میجر جنرل ابوبکر شہباز اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کیا۔ اس موقع پر دستکاری، روایتی کھانوں کے سٹالز اور جھومر پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔میجر جنرل ابوبکر شہباز اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے آرٹسٹوں کے کام کو سراہا اور یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ نمائش کے لیے فیصل آباد آرٹس کونسل کی کاوش کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تصویری و خطاطی نمائش، 13 اگست کو ‘‘خوبصورت پاکستان’’ کے موقع پر مقابلۂ مصوری، 14 اگست کو ملی نغموں کی محفل، کیک کاٹنے کی تقریب اور آزادی مشاعرہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں