جشنِ آزادی و معرکۂ حق ،جھنگ میں سائیکل ریلی نکالی گئی

جشنِ آزادی و معرکۂ حق ،جھنگ میں سائیکل ریلی نکالی گئی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف پروگرامز جاری ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب سے ایک شاندار سائیکل ریلی نکالی گئی جو نواز شریف پارک جھنگ سٹی میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کی۔ریلی میں سکولوں کے طلبہ، شہریوں، ریسکیو 1122 اہلکاروں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہرائے اور ‘‘پاکستان زندہ باد’’، ‘‘افواجِ پاکستان پائندہ باد’’ کے نعرے لگائے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنے وطن اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ریلی کے اختتام پر مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈز اور انعامات دیے گئے ۔ گزشتہ روز چرچی گراؤنڈ میں کبڈی اور باسکٹ بال کے میچز بھی ہوئے ، جن میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج کے افسران اور شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں