غیر قانونی تالہ بندی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج ،نعرے بازی

غیر قانونی تالہ بندی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج ،نعرے بازی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)غیر قانونی تالہ بندی کے خلاف پاور لوم مزدور سراپا احتجاج بن گئے ۔ بر لب سیم نہر فیکٹری کی تالہ بندی پر درجنوں ورکرز نے فیکٹری کے باہر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالکان بغیر نوٹس کے فیکٹریوں سے مزدوروں کو زبردستی نکال کر تالے لگا دیتے ہیں، جو غیر قانونی و غیر آئینی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جبکہ انتظامیہ مالکان کے گٹھ جوڑ کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے ۔ گزشتہ بارہ روز سے دھاندرہ سدھار، باووالا اور دیگر سیکٹرز میں پاور لوم فیکٹریاں بند ہیں، ہزاروں مزدور بیروزگار ہو کر سڑکوں پر ہیں۔ مزدوروں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اجرتوں میں سالانہ اضافہ، سوشل سیکورٹی کارڈ اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو حکومت کے اعلان کے مطابق ان کا حق ہے ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن بند کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں