ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم

 ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی بھنڈر اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کے احکامات کی روشنی میں۔۔۔

 ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی جانب سے علی آباد بھکر روڈ سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں، جہاں سیلاب متاثرین کو باعزت طریقے سے بٹھا کر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ کونسل کے عملے نے چنیوٹ روڈ، کھیوہ ریلیف کیمپ، شفاخانہ برائے حیوانات، حاجی آباد، 15 میل، شہابل، 12 میل اور دیگر مقامات پر متاثرین سیلاب میں کھانا تقسیم کیا۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے فلڈ ریلیف کیمپس اور فوڈ پوائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے موبائل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں