اٹھارہ ہزاری:بٹیروں اور تیتر کے غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری

اٹھارہ ہزاری:بٹیروں اور تیتر کے غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری

محکمہ وائلڈ لائف غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دُنیا )اٹھارہ ہزاری کے نواحی تھل کے علاقے میں بٹیروں اور تیتر کے غیر قانونی شکار کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ، مگر محکمہ وائلڈ لائف (جنگلی حیات) اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے بعض اہلکار مبینہ طور پر شکاریوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں نایاب پرندوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے ۔شکار مافیا جدید اسلحہ اور جالوں کے ذریعے روزانہ درجنوں پرندے پکڑ کر فروخت کر رہا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف افسران کی غفلت یا ملی بھگت کے باعث قدرتی حسن اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نایاب نسل کے پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں