چنیوٹ: ایل پی جی ریفلنگ شاپ سیل، دکاندار کے خلاف مقدمہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس ٹیم نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شاپ سیل کر دی اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق نے چک نمبر 157 ج۔ب میں عوامی شکایات پر چھاپہ مارا، ریفلنگ کا سامان ضبط کیا اور دکان سیل کر دی۔مزید برآں، انہوں نے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور دو پمپ مالکان کو فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر وارننگ جاری کی۔