منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ 2ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔
پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اور عادی جرائم پیشہ 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیم شہزاد ولد امیر محمد عرف شکیل اور علی اصغر ولد بلال عرف جلیل کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزم محمد سلیم شہزاد کا نام منشیات فروشوں کی فہرست میں سیریل نمبر 20 پر درج ہے ، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ 02 راؤنڈز اور 600 روپے نقد برآمد ہوئے ،دوسرے ملزم علی اصغر کا نام عادی جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں سیریل نمبر 22 پر درج ہے ، جس کے قبضے سے 23 گرام آئس، فروختگی کی رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی،برآمد موٹر سائیکل تھانہ ڈاکس کے چھینا جھپٹی کے مقدمے میں مطلوب تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments